ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وینزویلا کی نئی اسمبلی کا اجلاس اور اپوزیشن کا احتجاج

وینزویلا کی نئی اسمبلی کا اجلاس اور اپوزیشن کا احتجاج

Wed, 02 Aug 2017 17:31:36  SO Admin   S.O. News Service

کاراکس،2اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی اپوزیشن نے جمعرات تین اگست کو ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ احتجاج اتوار تیس اگست کو پارلیمانی انتخابات کے تحت قائم ہونے والی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر کیا جائے گا۔ اس احتجاج سے قبل کاراکس حکومت کی حامی سپریم کورٹ نے اپوزیشن کے دو مرکزی رہنماؤں کی گھروں میں نظر بندی ختم کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے مطابق ان سیاستدانوں نے نظربندی کے منافی کارروائیاں کی ہیں۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت کو کمزور اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں پر سخت عوامی ردِعمل اور مظاہروں کا سامنا ہے۔ ان مظاہروں میں اب تک ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 


Share: